رامبن دھماکہ کیس میں 2 دہشت گرد گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2022
رامبن دھماکہ کیس میں 2 دہشت گرد گرفتار
رامبن دھماکہ کیس میں 2 دہشت گرد گرفتار

 

 

جنوں : جموں و کشمیر پولیس نے رامبن ضلع میں ایک پولیس چوکی پر دھماکے کے سلسلے میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت وارڈ نمبر 4 کے شاہ دین پڈیار اور مہاکنڈ کے محمد فاروق کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس پی موہتا شرما نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملہ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران محمد فاروق نے ایک شخص سے 50,000 روپے لینے کا اعتراف کیا جس نے اسے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق کو پیسے دینے والے شخص کی شناخت ہونا باقی ہے۔ فاروق سے اس کے موبائل فون کی دو سموں کے علاوہ تین دیگر سم کارڈ بھی ملے ہیں۔

موبائل فون کے ڈیٹا کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ پولیس کی الیکٹرانک سرویلنس ٹیم ان پانچ سم کارڈز اور موبائل فونز کے تمام ڈیٹا کو چھاننے کا کام کر رہی ہے۔ دونوں دہشت گردوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نقد رقم فراہم کرنے والے شخص کی شناخت کے بعد مزید گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔ اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک قرار دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2 اگست کو گل کے علاقے انڈ گاؤں میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر دھماکا خیز مواد پھینکا تھا جس میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے۔ اس علاقے میں گزشتہ ایک دہائی میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ تھا جب کہ اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک قرار دیا گیا ہے۔