اے ایم یو: یکم تا10اکتوبر تک جاری رہے گی صفائی مہم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-10-2021
اے ایم یو: یکم تا10اکتوبر تک جاری رہے گی صفائی مہم
اے ایم یو: یکم تا10اکتوبر تک جاری رہے گی صفائی مہم

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ہیلتھ آفس کی جانب سے یکم  سے  10/اکتوبر2021 تک ’سوچھ بھارت مشن‘ کے تحت کیمپس میں صفائی مہم چلائی جائے گی اور مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے اینٹی لاروا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔

یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے بتایا کہ سوچھتا مشن کے تحت کیمپس کے سبھی نالے اور نالیوں کی صفائی، کوڑے دانوں کی صفائی، چونا اور بلیچنگ پاؤڈر کا چھڑکاؤ، اور دو اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر بھمولا کالونی، میڈیکل کالونی، ٹوٹی باؤنڈری نیا گیٹ، اور عماد الملک روڈ واقع نرسری کوارٹروں میں خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی۔

ڈاکٹر عابدی نے بتایا کہ مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے سبھی اقامتی ہالوں اور مرکزی عمارتوں سمیت پورے کیمپس میں دس اکتوبر تک صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک اینٹی لاروا مہم چلائی جائے گی۔