چھترپتی سمبھاجی نگر : پولیس کے مطابق چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں پولیس بھرتی کے امتحان کی تیاری کر رہا ایک 16 سالہ لڑکا اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس کے والدین نے مبینہ طور پر اسے موبائل فون خرید کر دینے سے انکار کر دیا۔
اتھروا تیادے نامی لڑکے کو اتوار کے روز ساجاپور علاقے میں پہاڑی کی چٹانی سطح پر بے حس و حرکت پڑا ہوا دو افراد نے دیکھا۔ انہوں نے فوراً اسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دیا، ایک پولیس افسر نے بتایا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اتھروا نے اپنے اہلِ خانہ کی جانب سے موبائل فون خرید کر نہ دیے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی، افسر نے مزید کہا۔
متوفی لڑکا اصل میں ضلع بلندانہ کے جلگاؤں جامود کا رہائشی تھا اور ساجاپور علاقے میں قیام پذیر تھا۔
پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر ایک حادثاتی موت کے طور پر درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔