ویکسینیشن کے بعد درس وتدریس سلسلہ ہوگا شروع: منوج سنہا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

 


آواز دی وائس، سری نگر

 جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ 18 برس سے زیادہ عمر کے طلبا کی ویکسینیشن کے بعد کالجوں اور یونیورسٹیوں میں درس وتدریس کا عمل بحال کرنے پر سوچ بچار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم عمر کے بچوں کے لئے اسکول کھولنے کے بارے میں بعد میں غور کیا جائے گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے اور اس کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

 لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں مشہور دہر ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس مہینے میں 18 سے زیادہ عمر کے بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو جائے تاکہ ہم کالجوں اور یونیورسٹیوں کو کھول سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کے اسکولوں کے کھولنے کے بارے میں بعد میں غور کیا جائے گا۔

منوج سنہا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ یہاں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے یہاں چلینجز رہتے ہیں لیکن ہم سیکورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنا رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ امسال خواتین کے لیے گیارہ ہزار سلف ہلپ گروپس سامنے آئیں گے تاکہ وہ دوسروں پر منحصر رہنے کے بغیر ہی اپنی روزی روٹی کی سبیل کر سکیں۔