تانڈو‘ کا تنازعہ۔ایمیزون پرائم نےمانگی غیرمشروط معافی ’

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2021
 ویب سیریز تانڈو
ویب سیریز تانڈو

 

 

 نئی دہلی ۔ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایمیزون پرائم‘ نے ویب سیریز تانڈو میں متنازع مواد دکھانے پر غیر معمولی طور پر ہندوستانی ناظرین سے معافی مانگ لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 'ایمیزون پرائم ویڈیو اپولوجیز' کے عنوان سے جاری بیان میں کمپنی نے کہا کہ وہ ان مخصوص مناظر پر معذرت خواہ ہے جن پر اعتراض کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا کہ کمپنی ناظرین کی متنوع ثقافتوں اور عقائد کا احترام کرتے ہوئے مواد کی تیاری کا عمل جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ ’تانڈو‘ میں شامل متنازع مواد پر حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں سمیت دیگر افراد نے ’تانڈو‘ کی ٹیم کے خلاف توہین مذہب کے تحت متعدد شکایتیں درج کرائی تھیں۔ ’تانڈو‘ سیریز کے ایک سین پر اعتراض کرنے کے بعد ’تانڈو‘ کی ٹیم نے عوام سے معافی بھی مانگی تھی اور مذکورہ سین کو ہٹانے کا اعلان بھی کیا تھا۔لوگوں نے ’تانڈو‘ کے ایک سین پر اعتراض کیا تھا، جس میں اداکار ذیشان ایوب کو اسٹیج پرفارمنس کے دوران ہندو دیوتا ’شیو‘ کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔ اس سین میں اداکار نے ’شیو‘ بن کر کچھ نامناسب جملے ادا کئے تھے۔