تمل ناڈو:سی ایم اسٹالن کی شکست، اداکار وجے کی دونوں سیٹوں سے جیت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2026
تمل ناڈو:سی ایم اسٹالن کی شکست، اداکار وجے کی دونوں سیٹوں سے جیت
تمل ناڈو:سی ایم اسٹالن کی شکست، اداکار وجے کی دونوں سیٹوں سے جیت

 



چنئی: تمل ناڈو میں ویزراعلیٰ اسٹالن اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب نہیں ہوئے جب کہ اداکار وجے اپنی دونوں سیٹوں سےا لیکشن جیت گئے ہیں۔ تمل ناڈو میں اس بار اسمبلی انتخابات میں ایک بڑا سیاسی بدلاؤ دیکھنے کو ملا۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو اپنی ہی کولاتور سیٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ وہی سیٹ تھی جہاں سے وہ 2011 سے مسلسل جیتتے آ رہے تھے۔ ایک موجودہ وزیر اعلیٰ کی ہار کو بڑی سیاسی پیش رفت مانا جا رہا ہے، اس لیے اس نتیجے نے سب کو حیران کر دیا۔ اس انتخاب میں وی ایس بابو نے وزیر اعلیٰ کو شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی۔ بابو پہلے ڈی ایم کے سے وابستہ تھے اور پارٹی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2006 میں پورساواکم سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد میں پارٹی کے اندر تبدیلیوں کے باعث ان کا اثر کم ہو گیا۔

اس کے بعد انہوں نے دیگر جماعتوں کا رخ کیا اور آخرکار 2026 کے انتخابات سے قبل ٹی وی کے (TVK) میں شامل ہو گئے۔ ان کی واپسی کو کافی مضبوط سمجھا جا رہا ہے۔ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات 2026 میں ساؤتھ کے سپر اسٹار سی جوزف وجے (تھلاپتی وجے) کی زبردست موجودگی نے مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

پورے ریاست میں ان کی مقبولیت کی لہر دیکھی جا رہی ہے اور سب کی نظریں چنئی کی پیرمبور سیٹ کے نتائج پر ہیں۔ یہاں سے ٹی وی کے پارٹی کے بانی وجے پہلی بار انتخاب لڑ رہے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ دو بار کے ڈی ایم کے ایم ایل اے آر ڈی شیکھر سے ہے۔ 18 راؤنڈ کی گنتی کے بعد وجے تقریباً 44,267 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں، اور اب صرف چند راؤنڈز کی گنتی باقی ہے جس کے بعد حتمی نتیجہ سامنے آ جائے گا۔