تمل ناڈو کابینہ میں توسیع: شاہجہاں، وانی آراسو نے وزیر کے طور پر حلف لیا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-05-2026
تمل ناڈو کابینہ میں توسیع: شاہجہاں، وانی آراسو نے وزیر کے طور پر حلف لیا
تمل ناڈو کابینہ میں توسیع: شاہجہاں، وانی آراسو نے وزیر کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی
انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) اور ودوتھلائی چرُتھائیگل کچی (وی سی کے) کے اراکینِ اسمبلی اے ایم شاہجہاں اور ونی آراسو نے جمعہ کے روز لوک بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ انہیں گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے حلف دلایا۔
پاپناسَم اسمبلی حلقے سے منتخب ہونے والے اے ایم شاہجہاں اور ٹنڈیونم اسمبلی حلقے سے کامیاب ہونے والے ونی آراسو نے وزیرِ اعلیٰ سی جوزف وجے کی موجودگی میں عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
اس حلف برداری کے بعد سی جوزف وجے کی قیادت والی کابینہ میں وزیرِ اعلیٰ سمیت وزراء کی مجموعی تعداد 35 ہو گئی ہے، جو آئین کے تحت مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ حد ہے۔