پانی کے تحفظ کا عہد کریں:پی ایم مودی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2026
پانی کے تحفظ کا عہد کریں:پی ایم مودی
پانی کے تحفظ کا عہد کریں:پی ایم مودی

 



مانڈیا (کرناٹک): وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز عوام سے اپیل کی کہ وہ "ترقی یافتہ کرناٹک اور ترقی یافتہ بھارت" کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پانی کے تحفظ، قدرتی کاشتکاری، فٹنس اور خدمت سمیت نو اجتماعی عہد کریں۔ اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی پہلی اپیل پانی کے تحفظ اور بہتر آبی انتظام سے متعلق ہے۔

اس کے بعد انہوں نے ایک پیڑ ماں کے نام" مہم کے تحت شجرکاری، عوامی اور مذہبی مقامات پر صفائی، "ووکل فار لوکل کے ذریعے مقامی مصنوعات کو فروغ دینے، گھریلو سیاحت کو بڑھانے، کیمیکل سے پاک قدرتی کاشتکاری اپنانے، موٹے اناج کے ساتھ صحت بخش غذا لینے اور تیل کے کم استعمال کو فروغ دینے کی اپیل کی۔

مودی نے لوگوں سے یوگا اور فٹنس کو اپنانے اور خدمت کے جذبے کو بڑھانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے مانڈیا میں واقع آدیچنچنگیری مہاسنستھان مٹھ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اگر ہم ان نو عہدوں پر ایمانداری اور پختہ ارادے کے ساتھ عمل کریں، تو ہم تیزی سے ترقی یافتہ کرناٹک اور ترقی یافتہ بھارت کی سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔