تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار سیاحوں کے درمیان سب سے زیادہ مقبول یادگاریں

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-09-2022
تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار سیاحوں کے درمیان سب سے زیادہ مقبول یادگاریں
تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار سیاحوں کے درمیان سب سے زیادہ مقبول یادگاریں

 



 

آگرہ: سال 2021-22 میں، زیادہ تر مقامی سیاحوں نے تاج محل کا دورہ کیا۔ یہ اطلاع مرکزی وزارت سیاحت کی حالیہ رپورٹ میں دی گئی ہے۔ تاج محل، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہے، 2021-22 میں داخلی فیس کے ساتھ 10 مقبول ترین محفوظ مقامات میں شامل ہے۔

معلومات کے مطابق 2021-22 میں 32.9 لاکھ گھریلو سیاحوں نے تاج محل کا دورہ کیا۔ 13.2 لاکھ سیاح لال قلعہ اور 11.5 لاکھ قطب مینار دیکھنے پہنچے۔

اس فہرست میں مغل مقبرہ تاج محل پہلے نمبر پر ہے جب کہ یونیسکو سے تسلیم شدہ لال قلعہ اور دہلی کے قطب مینار کو دوسرے اور تیسرے درجے کے مقبول ترین مقامات کے طور پر چنا گیا ہے۔

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے ذریعہ 'انڈیا ٹورزم اسٹیٹسٹکس 2022' کے عنوان سے 280 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے 2021 میں غیر ملکی سیاحوں کی ہندوستان آمد میں کمی آئی ہے۔ 2020 میں ملک میں 27.4 لاکھ غیر ملکی سیاح آئے، جن کی تعداد گزشتہ سال کم ہو کر 15.2 لاکھ رہ گئی۔

وہیں تمل ناڈو میں ملاپورم کی یادگاریں بھی غیر ملکی سیاحوں میں مقبول ہیں۔ یہ مرکزی طور پر محفوظ اور فیس انٹری یادگاریں ہیں۔ اسی مدت کے دوران 1.4 لاکھ غیر ملکیوں کے درمیان سب سے زیادہ مشہور بتائی گئیں۔ اس فہرست میں تاج محل 38 ہزار لوگوں کی آمد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔