ہگلی میں تبلیغی اجتماع جاری ،لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت ،پیر کو ہوگی دعا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 04-01-2026
ہگلی میں تبلیغی اجتماع جاری ،لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت ،پیر کو ہوگی دعا
ہگلی میں تبلیغی اجتماع جاری ،لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت ،پیر کو ہوگی دعا

 



 ظہیر الدین  :کولکتہ 

تین دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد مغربی بنگال میں عالمی تبلیغی اجتماع  کا آغاز ہوچکا ہے ۔ سخت سردی کے باوجود اس بار بھی لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کی  شرکت ہورہی ہے ۔ایسا لگ رہا ہے گویا ہگلی ضلع میں دادپور کے پوئنان علاقے میں ایک دنیا بس گئی ہے ۔ نہ شورشرابہ اور نہ افراتفری  ۔ بالکل منظم اور خاموش عبادت کا نمونہ ۔ یاد رہے کہ  اس خطے میں آخری بیسوا اجتماع 1992 میں ہاوڑہ نبرا علاقے میں ہوا تھا۔ 33 برس کے وقفے کے بعد یہ بڑا روحانی اجتماع دوبارہ ہگلی ضلع میں منعقد ہو رہا ہے۔اجتماع 5 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ منتظمین کو تقریباً چالیس لاکھ عقیدت مندوں کی آمد کی توقع ہے۔

 اس اجتماع کا اہتمام تبلیغی جماعت کی جانب سے کیا گیا ہے جو ایک اسلامی تحریک ہے اور روحانی اصلاح اور اسلامی اقدار کی تبلیغ پر توجہ دیتی ہے۔ اس اجتماع میں نماز اتحاد اور قرآن و حدیث کی تعلیمات پر زور دیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک سے مسلمان یہاں جمع ہو کر اپنے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں امن کو فروغ دیتے ہیں اور بھائی چارے اور عقیدت کے ماحول میں انسانیت کی بھلائی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق  یہ مذہبی کانفرنس صرف اسلام کے ماننے والوں تک محدود نہیں ہے۔ یہاں موجود تمام افراد ملک کے امن اور بھلائی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ آٹھ برس سے اسی برس تک ہر عمر کے لوگ امن کی دعا میں شریک ہوئے ہیں۔ منتظمین کا واضح کہنا ہے کہ عالمی اجتماع مکمل طور پر ایک مذہبی پروگرام ہے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس بات پر عقیدت مند بھی متفق ہیں۔جمعہ کی صبح سے ہی ہزاروں مسلمان عقیدت مند اجتماع گاہ پہنچنا شروع ہو گئے۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند اس اجتماع میں شامل ہونے آئے ہیں۔ اجتماع کے آغاز کے دن صبح سے ہی پولبا دادپور اور قریبی علاقوں کی سڑکوں پر غیر معمولی بھیڑ دیکھنے میں آئی۔

نماز جمعہ میں تقریباً 10 سے 12 لاکھ لوگوں نے شرکت کی

دینی کانفرنس میں شرکت کے لیے اُمت مسلمہ کے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ امت مسلمہ کے لوگ مختلف اضلاع اور ریاستوں اور یہاں تک کہ مختلف ممالک سے اجتماع میں شامل ہونے کے لیے آئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ملک بھر سے لاکھوں مسلمان جمع ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے آنے والے مسلمانوں کے لیے کئی انتظامات کیے ہیں۔ نتظامیہ نے مختلف مقامات پر نو انٹری کے انتظامات کیے ہیں۔ تاہم کئی مقامات سے آنے والے مسلمانوں کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہاوڑہ بردوان مین برانچ پر چنچورا اسٹیشن سے بڑی تعداد میں لوگ بس، ٹریکر اور بائک کے ذریعے اجتماع میں آتے ہیں۔ ہاوڑہ بردوان کوڈ برانچ پر دھنیاکھلی ہالٹ اسٹیشن سے بہت سے مسلمان بس، ٹریکر کے ذریعے اجتماع میں آتے ہیں

تقریباً 60 مربع کلومیٹر کے رقبے پر

ہگلی ضلع کے دھانیکھالی اسمبلی حلقے کے تحت پوئنان گاؤں میں اس بڑے مذہبی اجتماع کا اہتمام تقریباً 60 مربع کلومیٹر کے رقبے پر ہوا ہے ۔اجتماع کا  آغاز جمعہ کے روز ہگلی کے دادپور میں ہوا۔ جمعہ کی صبح سے ہی ہزاروں مسلمان عقیدت مند اجتماع گاہ پہنچنا شروع ہو گئےتھے۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند اس اجتماع میں شریک ہونے آئے ہیں۔اجتماع کے آغاز کے دن صبح سے ہی پولبا دادپور اور ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر غیر معمولی بھیڑ دیکھنے میں آئی۔ انتظامیہ کے مطابق پورے ملک سے تقریباً 90 لاکھ مسلمان عقیدت مندوں کی آمد کا امکان ہے۔

اسی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے پہلے سے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے کئی انتظامات کیے ہیں۔ دادپور تھانے کے تحت پوئنان گاؤں کی جگہ دراصل درگاپور ایکسپریس وے اور دہلی روڈ کو جوڑنے والے این ایچ  17 پر واقع ہے ۔عقیدت مندوں کی آسان آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سرگرم ہے۔ درگاپور ایکسپریس وے کے مہیش پور موڑ اور دہلی روڈ کے سوگندھا موڑ پر ٹریفک کو کنٹرول کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی 17 نمبر روٹ پر بڑے گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ عالمی اجتماع ہگلی دیہی پولیس ضلع کے دائرے میں منعقد ہو رہا ہے۔

۔ دہلی سے آنے والے محمد عامر نے بتایا کہ اس اجتماع میں شریک ہونا ان کے لیے بہت بڑی خوش نصیبی ہے۔تین دہائیوں کے  بعد بنگال کی سرزمین پر اتنا بڑا اسلامی اجتماع ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے شدید سردی کے باوجود وہ مسلسل چار دن ک اجتماع گاہ میں قیام کریں گے۔عالمی اجتماع صرف ایک مذہبی پروگرام نہیں بلکہ عالمی مسلم امہ کے اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ بیانات کے ذریعے قرآن اور حدیث کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ 5 جنوری کو آخری مناجات کے ذریعے عالمی امن اور انسانی فلاح کی دعا کے ساتھ اس عظیم مذہبی اجتماع کا اختتام ہوگا۔ منتظمین کا اندازہ ہے کہ آخری دن تقریباً 1 کروڑ افراد کی شرکت ہو سکتی ہے۔