ہم آہنگی مسلح افواج کی طاقت ہے، آپریشن سیندور اس کی بہترین مثال: جنرل دویدی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2025
ہم آہنگی مسلح افواج کی طاقت ہے، آپریشن سیندور  اس کی بہترین مثال: جنرل دویدی
ہم آہنگی مسلح افواج کی طاقت ہے، آپریشن سیندور اس کی بہترین مثال: جنرل دویدی

 



ممبئی۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پیر کو کہا کہ مسلح افواج کی اصل طاقت ان کے باہمی تال میل میں ہے اور آپریشن سندور اس کی بہترین مثال ہے۔وہ ممبئی میں آئی این ایس ماہے کی کمیشننگ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ آئی این ایس ماہے مہی کلاس کے انٹی سب میرین شالو واٹر کرافٹ میں پہلا جہاز ہے۔جنرل دویدی نے کہا کہ مسلح افواج کی طاقت آپس کی ہم آہنگی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر زمین اور فضائیں قومی سلامتی کا ایک مشترکہ دائرہ ہیں اور فوج بحریہ اور فضائیہ مل کر ہندوستان کی حکمت عملی کی مضبوط تین ستونوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج کے دور میں جب جنگ کئی شعبوں میں بیک وقت لڑی جاتی ہے تو ملک کی یہ صلاحیت کہ وہ سمندر کی گہرائیوں سے لے کر سرحد کے بلند ترین محاذ تک ایک ساتھ کارروائی کرسکے ہندوستان کی سلامتی اور اثر و رسوخ کا تعین کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج ہر میدان میں کام کر رہی ہیں۔ لداخ سے لے کر ہند سمندر تک معلوماتی جنگ سے مشترکہ لاجسٹکس تک ہر جگہ فوج متحرک ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن سندور اس ہم آہنگی کی بہترین مثال تھا۔اپریل میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں چھبیس افراد کی جانیں جانے کے بعد پاکستان میں دہشت گرد ڈھانچوں کے خلاف ہندوستان نے آپریشن سندور کے تحت کارروائی کی تھی۔

جنرل دویدی نے کہا کہ بھارتی فوج نے تبدیلی کے ایک جامع فریم ورک کے تحت کئی اقدامات شروع کیے ہیں جن میں مشترکہ کارروائی اور انضمام بنیادی عناصر ہیں کیونکہ جدید جنگیں کئی میدانوں میں ایک ساتھ ہوتی ہیں اور متحدہ قومی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بحری جنگی جہاز کی کمیشننگ پر آرمی چیف موجود تھے۔

آئی این ایس ماہے کی کمیشننگ کے بعد جنرل دویدی نے بحریہ کے ان اہلکاروں کو بھی سی او اے ایس کومنڈیشن سے نوازا جنہوں نے جہاز کی تیاری اور کمیشننگ میں اہم کردار ادا کیا۔ افسر نے کہا کہ یہ اعزاز مستقبل میں زیادہ عام ہوگا کیونکہ تینوں افواج کے درمیان تال میل مزید مضبوط ہو رہا ہے۔جنرل دویدی نے کہا کہ بھارتی بحریہ نہ صرف پڑوسی خطوں میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اور جہاں بھی ضرورت ہو فوج کی کوششیں نرم اور سخت دونوں طرح کی سفارت کاری کو مؤثر بناتی ہیں۔ انہوں نے اسے اسمارٹ ڈپلومیسی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ انسانی امداد اور آفات سے بچاؤ کے عالمی مشن ہوں یا ایمفیبیئس آپریشن ہندوستانی فوج اور بحریہ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔