دھرم شالہ میں جین سنت کی مشکوک موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دھرم شالہ میں جین سنت کی مشکوک موت
دھرم شالہ میں جین سنت کی مشکوک موت

 

 

اندور: دگمبر جین سنت نے ہفتہ کی شام پردیسی پورہ علاقے میں ایک دھرم شالہ کے اندر خود کو پھانسی لگا لی۔ سنت کا نام آچاریہ شری 108 ومد ساگر مہاراج ہے۔

معلومات کے مطابق وہ چترمس کے سلسلے میں اندور آئے تھے۔ پولیس فی الحال معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جین سماج کے سینکڑوں عقیدت مند موقع پر جمع ہو گئے ہیں۔ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

یہاں سی ایس پی نہیت اپادھیائے نے بتایا کہ سنت کی لاش دھرم شالہ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی اور دروازہ اندر سے بند تھا۔ سماج کے لوگ اسے نیچے لے آئے۔ موت مشکوک حالات میں ہوئی، اس لیے قانونی طریقے سے مکمل تفتیش کی جائے گی۔

اپادھیائے کے مطابق، جین بھکشو نندا نگر میں جین مندر کے قریب ایک دھرم شالہ میں مقیم تھے۔ اطلاع ملتے ہی پردیسی پورہ تھانہ انچارج سمیت دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی ایف ایس ایل کی ٹیم سمیت جین سماج کے بہت سے لوگ بھی آ گئے۔ 45 سالہ جین سنت ساگر ضلع کے شاہ گڑھ کے رہنے والے تھے۔

تین دن پہلے وہ اندور کی گلی نندا نگر نمبر 3 میں واقع ایروڈروم میں واقع ایک کالونی سے چترماس کے لیے آیے تھے۔ ہفتہ کی شام 4.30 بجے ان کے شاگرد انل جین نے انہیں پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھا۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی۔