سابق کارسیوک محمد عامر کی مشکوک موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پراسرار موت
پراسرار موت

 

 

آواز دی وائس :حیدر آباد

محمد عامر (سابقہ بلبیر سنگھ) ، کبھی بابری مسجد کے انہدام میں حصہ لینے والے کار سیوک اور سنگھ رہنما رہے، پرانے شہر کے حافظ بابا نگر علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مشکوک حالات محیں مردہ پائے گئے۔

 بابا نگر میں اس کے کرائے کے مکان سے بدبودار بو آنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ، جس پر کنچن باغ پولیس کی ایک ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچی۔ موت کی وجوہ کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

 کنچن باغ باغ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جے وینکٹ ریڈی نے بتایا ، "موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اگر ہمیں اس کی موت پر شک کے سلسلے میں کنبہ کے افراد سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو پولیس پوسٹ مارٹم کے لئے کارروائی کرے گی اور معاملہ درج کرے گی۔

 محمد عامر نے بابری مسجد کے انہدام میں حصہ لینے اور بعد میں اسلام قبول کرنے کے بعد ، 100 مساجد کو تعمیر اور بحال کیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے بابری مسجد کے انہدام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، لیکن ان کے مذہب کی تبدیلی کے بعد انہوں نے مساجد کی حفاظت کا بھی وعدہ کیا تھااور 91 مساجد کی تعمیر مکمل کی۔

 پانی پت سے تھا تعلق

 محمد عامر کا تعلق ہریانہ کے پانی پت کے ایک گاؤں سے ہے۔ ان کے خاندان نے ہجرت کر کے شہر کا رُخ کیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بچپن سے وہ آر ایس ایس کی مقامی شاخ سے وابستہ رہے اور پھر شیوسینا میں شمولیت اختیار کر لی۔ بال ٹھاکرے نے انہیں متعارف کرایا تھا۔

کیا ہوا تھا ۶ دسمبر کے بعد 

  محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابری مسجد پر ہتھوڑا چلانے کے ساتھ ہی ان کی بے چینی بڑھ گئی لیکن مسلمانوں کے بارے میں دل ودماغ میں بھری نفرت نے مسجد پر مزید وار کرنے پر اکسایا اور اس درمیان طبیعت مزید بگڑی اور دوستوں نے مسجد کی شہادت کے بعد پانی پت منتقل کیا، جہاں وہ دو اینٹ بھی ساتھ لے گئے جو کہ ابھی شیوسینا کے مقامی دفترمیں رکھی ہے۔ بابری مسجد کی شہادت کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔

 بلبیر سنگھ سے عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلئے انھوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔ یاد رہے کہ روہتک یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ، تاریخ، سیاسیات اور انگریزی میں ایم اے بلبیر سنگھ بابری مسجد کی شہادت کے بعد اپنے ضمیر کے قیدی بن گئے تھے۔ انہوں نے دل میں ایمان کی شمع روشن ہونے کے بعد اپنے اس گناہ سے معافی مانگ لی۔

باپ نے گھر سے نکال دیا تھا

انہوں نے کئی انٹر ویوز میں بتایا تھا کہ  میرے والد کو میری اس حرکت کا پتہ چلا تو انہوں نے گھر کے دروازے مجھ پر بند کر دیے اور کہا کہ ایک استاد کے بیٹے نے ایک غلط کام میں حصہ لیا۔

محمد عامر نے کہا تھا کہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد میرا ہر طرف استقبال کیا جاتا لیکن میرے دل کو کسی طرح سے چین نہیں تھا۔

میں نے دماغی حالت بگڑنے کے ڈر سے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے مجھ پر واضح کر دیا کہ میری یہ بے چینی موت کا باعث بن سکتی ہے۔

محمد عامر تھانہ کنچن باغ کے علاقہ حافظ بابا نگر سی بلاک میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔

وہ حیدرآباد میں اپنی 59 ویں مسجد کی تعمیر کر رہے تھے جس کا نام 'مسجد رحیمیہ' رکھا گیا ہے۔

سال 2019 میں ، 6 دسمبر کو ، محمد عامر نے حافظ بابا نگر میں بالا پور روڈ کے قریب مسجد رحیمیہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تب سے اس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ علاقہ میں عارضی سائے میں مقامی لوگ نماز پڑھ رہے ہیں۔