سپریم کورٹ: مارچ 2022 میں ہوگی تبلیغی جماعت پر سماعت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سپریم کورٹ: مارچ 2022 میں ہوگی تبلیغی جماعت پر سماعت
سپریم کورٹ: مارچ 2022 میں ہوگی تبلیغی جماعت پر سماعت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ تبلیغی جماعت سے متعلق معاملے کی اگلی سماعت مارچ کے دوسرے ہفتے میں کرے گا۔ جسٹس اےایم کھانولکر کی سربراہی والی بنچ نے ملائیشیا کے ایک 24 برس کے شہری کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شعیب عالم کی جانب سے اس معاملے کو جلد نمٹانے کے سلسلے میں دیے گئے دلائل سننے کے بعداس کی سماعت مارچ کے دوسرے ہفتے میں فہرست بند کرنے کی ہدایت دی۔

اس معاملے میں اپنا جواب دائر کرنے کے لیے چھ تاریخیں لے چکی مرکزی حکومت کا موقف رکھنے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتانےبھی معاملے کے جلد نپٹانے کا مطالبہ کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ معاملے کا جلد نمٹارہ یقینی بنانے کے پیش نظر ملائیشیا کے شہری کو پٹنہ ہائی کورٹ میں عرضی دائرکرنے کی آزادی ہے۔اسے اس کی اجازت دی جاتی ہے۔

بنچ نے کہا،’ہمیں امید اور یقین ہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ شکایت سے مناسب ڈھنگ سے نمٹےگا۔ ہم مارچ 2022 کے دوسرے ہفتے میں کلیدی معاملے کو فہرست بند کرنے کی ہدایت دیتے ہیں‘۔

غور طلب ہے کہ تبلیغی جماعت پر ہندوستان میں کووڈ- 19 پھیلانے کے الزامات عائد کیے تھے۔