تلنگانہ میں42 فیصد او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کی روک

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2025
تلنگانہ میں42 فیصد او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کی روک
تلنگانہ میں42 فیصد او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کی روک

 



نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز تلنگانہ حکومت کی اس درخواست کو خارج کر دیا، جس میں ریاستی ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس کے تحت مقامی بلدیاتی اداروں میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن دینے کے حکومتی حکم پر عبوری روک لگا دی گئی تھی۔

جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے 9 اکتوبر 2025 کے حکم کے خلاف دائر ریاستی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ ہائی کورٹ نے 26 ستمبر 2025 کے حکومتی حکم پر عبوری روک لگا دی تھی۔ پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن بڑھانے کے اس حکومتی حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو چار ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

کچھ درخواست گزاروں نے ہائی کورٹ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پسماندہ طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن دینے سے مقامی اداروں میں مجموعی ریزرویشن 67 فیصد ہو جاتا ہے، جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں طے شدہ 50 فیصد کی حد سے تجاوز ہے۔