سی بی آئی اور ای ڈی کو سپریم کورٹ کا اہم حکم

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2026
سی بی آئی اور ای ڈی کو سپریم کورٹ کا اہم حکم
سی بی آئی اور ای ڈی کو سپریم کورٹ کا اہم حکم

 



نئی دہلی: انیل دھیرو بھائی امبانی گروپ (اے ڈی اے جی) سے وابستہ کمپنیوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کی بنچ نے آج ایک اہم حکم صادر کیا۔ عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کو انیل دھیرو بھائی امبانی گروپ کی کمپنیوں سے جڑے مبینہ بینکنگ فراڈ معاملے میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔

عدالت نے کہا کہ بینکنگ فراڈ کے الزامات سے متعلق اس عوامی مفاد کی عرضی (پی آئی ایل) پر دونوں تفتیشی ایجنسیاں پہلے ہی وقت مانگ چکی ہیں، اس لیے انہیں چار ہفتوں کے اندر عدالت میں اپنا جواب داخل کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی سے اب تک کی گئی تحقیقات اور کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایجنسیاں اس فراڈ معاملے میں اے ڈی اے جی گروپ کی کمپنیوں کے کردار کی جانچ میں پہلے ہی کافی وقت لے چکی ہیں۔ عدالت نے انیل امبانی اور اے ڈی اے جی کو بھی جواب داخل کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی ہے۔