منیش سسودیا کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2024
منیش سسودیا کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
منیش سسودیا کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آپ لیڈر منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے ای ڈی اور ایس بی آئی سے کہا کہ آپ ہر ضمانت کے معاملے میں کہتے ہیں کہ یہ ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک سنگھوی، سسودیا اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے دلائل کی سماعت کی

۔ سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو سسودیا کو دہلی ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں بے ضابطگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں 9 مارچ 2023 کو سی بی آئی ایف آئی آر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

سسودیا نے 28 فروری 2023 کو دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا نے ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے دلیل دی ہے کہ وہ 17 ماہ سے حراست میں ہیں اور ان کے خلاف کیس کی سماعت ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کر لی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سنا۔ اب سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ سی بی آئی اور ای ڈی کیس میں منیش سسودیا کو ضمانت دی جائے گی یا نہیں۔