سپریم کورٹ نے سمے رائنا کو لگائی پھٹکار

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
سپریم کورٹ نے سمے رائنا کو لگائی پھٹکار
سپریم کورٹ نے سمے رائنا کو لگائی پھٹکار

 



ممبئی/ آواز دی وائس
سپریم کورٹ نے پیر کے روز کئی اسٹینڈ اَپ کامیڈینز کو معذور افراد پر غیر حساس لطیفے بنانے کے لیے سخت پھٹکار لگائی۔ عدالت نے صاف کہا کہ اس طرح کے تبصرے نہ صرف سماج کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں بلکہ یہ اظہارِ رائے کی آزادی کی حدود کو بھی پار کرتے ہیں۔
معاملہ کیا ہے؟
یہ تنازعہ ایس ایم اے كیور فاونڈیشن کی طرف سے دائر ایک عرضی سے جڑا ہے، جس میں کامیڈینز سمے رینا، وپل گوئل، بلراج پرمجیت سنگھ گھئی، سونالی ٹھکّر اور نشانت جگدیش تنور پر معذور افراد کا مذاق اُڑانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ عرضی میں کہا گیا کہ ان فنکاروں نے اپنے پروگراموں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسے تبصرے کیے جن سے معذور افراد کی عزت و وقار کو ٹھیس پہنچی۔
عدالت کا موقف
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویملیا باگچی کی بینچ نے سماعت کے دوران آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 21 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا كہ اظہارِ رائے کی آزادی لامحدود نہیں ہے۔ جب یہ کسی دوسرے طبقے کی عزتِ نفس کو نقصان پہنچاتی ہے، تو وقار کا حق سب سے اوپر ہوگا۔
عدالت نے کامیڈینز کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف عدالت کے سامنے بلکہ اپنے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بلا شرط معافی جاری کریں۔ کورٹ نے یہ بھی وارننگ دی کہ اگر مستقبل میں اس طرح کی حرکت دہرائی گئی، تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مرکز کو گائیڈ لائن بنانے کی ہدایت
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توہین آمیز یا امتیازی نوعیت کے مواد پر روک لگانے کے لیے جامع رہنما اصول تیار کرے۔
عدالت نے کہا کہ یہ گائیڈ لائن “بغیر سوچے سمجھے” نہیں بنائی جانی چاہیے بلکہ اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے شامل ہونی چاہیے۔ خاص طور پر خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی توہین کرنے والی تقاریر پر سخت پابندی کی ضرورت بتائی گئی۔
بڑے نام بھی تنازعہ میں
یہ عرضی اُن معاملات کے ساتھ بھی فہرست میں شامل تھی، جن میں یوٹیوبر رنویـر الہ آبادیا اور کریئیٹر آشیش چنچلانی نے اپنے خلاف مختلف مقامات پر درج ایف آئی آر کو ایک ساتھ کرنے کی درخواست کی تھی۔ یہ معاملہ  سمے كے شو  تنازعے سے جڑا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بڑی بحث کو جنم دیا۔