نابالغوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق عرضی پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ تیار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 10-09-2026
نابالغوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق عرضی پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ تیار
نابالغوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق عرضی پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ تیار

 



نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نابالغوں کی سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ ایسے کسی بھی پلیٹ فارم کو معاہدہ کرنے سے روکنے کی ہدایت دینے کی درخواست پر سماعت کرنے پر جمعرات کو رضامندی ظاہر کی۔

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت، جسٹس جوی مالیا باگچی اور جسٹس وی۔ موہنا کی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ’جسٹ رائٹس فار چلڈرن الائنس‘ کی جانب سے دائر عرضی پر مرکزی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کیے۔ نوٹس جاری کرتے ہوئے بنچ نے کہا، ’’ہمیں ہندوستان میں کچھ حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔‘‘ این جی او کی جانب سے سینئر وکیل ایچ۔ ایس۔

پھلکا عدالت میں پیش ہوئے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کی تشہیر اور اسے اپنے پاس رکھنے پر پابندی کے لیے سخت تعزیری قوانین موجود ہونے کے باوجود آن لائن پلیٹ فارم ’آٹومیٹڈ کنٹینٹ فلٹرنگ ٹولز‘ اور عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عرضی کے مطابق ’فیس بک‘ اور ’اسنیپ چیٹ‘ جیسے پلیٹ فارم ہندوستان میں صارفین کو 13 سال کی عمر سے اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دیتے ہیں، جبکہ ہندوستانی قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد نابالغ تصور کیے جاتے ہیں۔

عرضی میں عدالت سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیئری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 میں ترمیم کرنے یا مخصوص رہنما اصول تیار کرنے کی ہدایت دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم والدین یا قانونی سرپرست کی رضامندی اور ان کی شناخت کی تصدیق یا ای-کے وائی سی کے بغیر 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہ کرے۔