سپریم کورٹ کے موجودہ جسٹس شانتن گودرکا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جسٹس شانتن گودر
جسٹس شانتن گودر

 

 

 نئی دہلی

سپریم کورٹ کے جج موہن شانتن گودر کا ہفتے کے روز دیر رات انتقال ہوگیا۔ وہ 62 سال کے تھے۔ اتوار کے روز عدالت کے رجسٹرار آفس کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس شانتن گودر نے دیر رات گروگرام کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔

جسٹس شانتن گودر کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث گروگرام کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں تھے۔ ہفتہ کی رات گئے تک ان کی حالت مستحکم بتائی گئی تھی۔ انہیں کینسر کا عارضہ تھا ۔ انہیں 17 فروری 2017 کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ یہاں ان کی مدت 5 مئی 2023 کو ختم ہورہی تھی۔

کرناٹک کے ہاویری ضلع سے تعلق رکھنے والے جسٹس شانتن گودرسپریم کورٹ میں ٹرانسفر کئے جانے سے قبل کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

انہوں نے 5 ستمبر 1980 کو اپنی وکالت کاآغاز کیا۔ انہیں 12 مئی 2003 کو کرناٹک ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔ 24 ستمبر 2004 کو انہیں مستقل تقرری دی گئی۔ انہیں 22 ستمبر 2016 کو کیرالہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔