نئی دہلی/ آواز دی وائس
سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کو سونالی بیب نگر نامی حاملہ خاتون کے معاملے میں جلد فیصلہ سنانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ بنگالی زبان بولنے والی حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر مرکز کی ’’پُش بیک پالیسی‘‘ کے تحت ہندوستان سے بنگلہ دیش بھیج دیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ نوٹس تو جاری کیے گئے ہیں لیکن کوئی جواب داخل نہیں کیا گیا ہے۔
پرشانت بھوشن کی عدالت میں دلیل
پرشانت بھوشن نے عدالت کو بتایا کہ جن خواتین کو باہر نکالا گیا تھا، ان میں سے ایک کے اہلِ خانہ نے کلکتہ ہائی کورٹ میں بندِی پرعرضی دائر کی تھی۔ نوٹس جاری ہونے کے بعد، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ہائی کورٹ گئے اور کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہے، یوں سماعت رکوا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس خاتون کو بغیر کسی ثبوت کے زبردستی ملک سے نکال دیا گیا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ بنگالی زبان بنگلہ دیشی زبان ہے، اس لیے بنگالی بولنے والے لوگ بنگلہ دیشی ہیں۔
زبردستی دوسرے ملک نہیں بھیجا جا سکتا
وکیل نے عدالت سے کہا کہ کوئی بھی افسر کسی شخص کو یہ طے کیے بغیر کیسے نکال سکتا ہے کہ وہ غیر ملکی ہے یا نہیں۔ بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ ہونا چاہیے۔ عام طور پر کسی کو اُس ملک کے ساتھ معاہدہ کیے بغیر دوسرے ملک نہیں بھیجا جا سکتا۔ آپ کسی کو اُس ملک کی رضامندی کے بغیر زبردستی دوسرے ملک نہیں بھیج سکتے۔
اسی دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ سماعت کے لیے زیرِ التوا معاملہ، ہائی کورٹ کو جلاوطن کیے گئے افراد کے معاملے کی سماعت کرنے سے نہیں روک سکتا۔