سپریم کورٹ نے اپنے ایس سی، ایس ٹی ملازمین کے لئے ریزرویشن پالیسی متعارف کرائی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 01-07-2025
سپریم کورٹ نے  اپنے ایس سی، ایس ٹی ملازمین کے لئے ریزرویشن پالیسی متعارف کرائی
سپریم کورٹ نے اپنے ایس سی، ایس ٹی ملازمین کے لئے ریزرویشن پالیسی متعارف کرائی

 



 نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پہلی بار اپنے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی براہ راست تقرری اور ترقی کے لیے ایک باقاعدہ ریزرویشن (کوٹہ) پالیسی متعارف کرائی ہے۔ اس فیصلے کی اطلاع 24 جون کو جاری ایک سرکلر کے ذریعے سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو دی گئی۔

سرکلر میں کہا گیا، ’’بااختیار اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق، تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ماڈل ریزرویشن روسٹر اور رجسٹر کو 'سپنیٹ' (عدالت کا اندرونی ای میل نیٹ ورک) پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے اور یہ 23 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے‘‘۔

سرکلر میں مزید کہا گیا، ’’یہ بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر کسی ملازم کو روسٹر یا رجسٹر میں کسی غلطی یا خامی پر کوئی اعتراض ہو یا کچھ کہنا ہو، تو وہ اس کی اطلاع رجسٹرار (بھرتی) کو دے سکتے ہیں‘‘۔

سرکلر اور فی الحال نافذ ماڈل روسٹر کے مطابق، سپریم کورٹ میں درج فہرست ذاتوں کے ملازمین کو ترقی میں 15 فیصد اور درج فہرست قبائل کے ملازمین کو 7.5 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت ریزرویشن کا فائدہ رجسٹرار، سینئر پرائیویٹ سیکریٹریز، اسسٹنٹ لائبریرینز، جونیئر کورٹ اسسٹنٹس اور چیمبر اٹینڈنٹس کو حاصل ہوگا۔