سپریم کورٹ: این ای ای ٹی- یوجی سی امتحان کی منسوخی کی درخواست خارج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سپریم کورٹ:  این ای ای ٹی- یوجی سی امتحان کی منسوخی کی درخواست خارج
سپریم کورٹ: این ای ای ٹی- یوجی سی امتحان کی منسوخی کی درخواست خارج

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

سپریم کورٹ نے پیرکے روز کہا کہ ایم بی بی ایس اوراس کے مختلف میڈیکل کورسز کے لیے 12 ستمبر کو منعقدہ  این ای ای ٹی-یوجی سی امتحان کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بینچ نے امتحان کو منسوخ کرنے والی رٹ پٹیشن کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان میں بدسلوکی سے متعلق صرف پانچ ایف آئی آر درج کئے جانے کی وجہ سے ہم اس امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے جس میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ طلباء حاضر ہوئے تھے۔

بینج نے سماعت کے آغاز میں اس عرضی کو غیر ضرروی قرار دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ یہ رقم اس وکیل سے وصول کی جانی چاہئے جس نے اس درخواست کے لیے غلط مشورہ دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ 12 ستمبر 2021 کو ہونے والے این ای ای ٹی امتحان میں دھاندلی کی گئی تھی اور اس معاملے میں پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ عرضی میں عدالت عظمیٰ سے دوبارہ امتحان لینے کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے یکسر مسترد کر دیا۔