سی بی ایس ای-آئی سی ایس ای بورڈامتحان کے سلسلے میں آگیا سپریم کورٹ کا فیصلہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-11-2021
سی بی ایس ای-آئی سی ایس ای بورڈامتحان کے سلسلے میں آگیا سپریم کورٹ کا فیصلہ
سی بی ایس ای-آئی سی ایس ای بورڈامتحان کے سلسلے میں آگیا سپریم کورٹ کا فیصلہ

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ کا فیصلہ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈ امتحان 2022 کو ہائبرڈ موڈ پر کرانے کی درخواست پر آیا ہے۔

چھ طالب علموں نے سپریم کورٹ میں عرضی دی تھی کہ کورونا کے دوران صرف آف لائن موڈ میں سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈ کے امتحانات کا انعقاد طلبہ کی صحت کے ساتھ کھیل ہے،اس لیے بورڈ کو آن لائن کا آپشن بھی دینا چاہیے۔

بورڈ کا امتحان ہائبرڈ موڈ میں لیا جائے۔ یعنی طلبہ کو آف لائن اور آن لائن دونوں کا آپشن دیا جائےلیکن سپریم کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے طلباء نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ اس سلسلے میں فوری حکم جاری کرے اور امتحان کو آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن موڈ پر منعقد کرنے کی ہدایت کرے لیکن سپریم کورٹ نے جمعرات، 18 نومبر 2021 کو سماعت کے دوران کہا کہ 'امتحان شروع ہو گیا ہے۔

ایسے میں امتحان کے بیچ میں آن لائن امتحان کیسے لیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے آتے تو ہم درخواست کو دیکھتے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سنجے ہیگڑے نے دلیل دی کہ '40 لاکھ بچے امتحان میں شریک ہوں گے۔

یہ امتحان کوئی حتمی امتحان نہیں ہے، یہ ایک وسط مدتی امتحان ہے۔ پچھلی بار یہ امتحان ہائبرڈ موڈ میں لیا گیا تھا۔ اس بار بھی ہائبرڈ امتحان کرایا جائے۔ اگر صرف آف لائن امتحان لیا جائے گا تو کورونا وائرس کا فیصلہ زیادہ خطرناک ہے۔ 40 لاکھ بچے امتحان میں شریک ہوں گے، صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔