سپریم کورٹ میں قبل از وقت گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2021
سپریم کورٹ آف انڈیا
سپریم کورٹ آف انڈیا

 

 

نئی دہلی

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر ، سپریم کورٹ نے اپنے مقررہ وقت سے ایک ہفتہ قبل گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

ہفتہ کے روز عدالت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن نے عدالت عظمیٰ میں 10 مئی سے ہی موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکلر کے مطابق ، موسم گرما کے بعد ، عدالت طے شدہ وقت سے پہلے (28 جون سے) کام کرنا شروع کردے گی۔

ایڈیشنل رجسٹرار مہیش ٹی پاٹنکر کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 13 نومبر کو ہفتہ ہونے کے باوجود عدالت میں کام کاج ہوگا۔

عدالت عظمی میں ہفتے اور اتوار کے ختم ہفتے پر تعطیل ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی قانون ساز کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایسوسی ایشن (ایس سی اے او آر اے) کے نمائندوں نے جسٹس رمن سے ملاقات کی اور ان سے کورونا کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ)