اے ایم یو میں جاری طلبہ سے فیس میں اضافہ سے متعلق تجاویز طلب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 12-08-2025
اے ایم یو میں جاری طلبہ سے فیس میں اضافہ سے متعلق تجاویز طلب
اے ایم یو میں جاری طلبہ سے فیس میں اضافہ سے متعلق تجاویز طلب

 



 علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جاری طلبہ کی فیس میں اضافہ پر پیدا شدہ خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ”فیس اضافہ سے متعلق خدشات کا جائزہ لینے والی کمیٹی“ نے فوری اقدام کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے توسط سے ایک پروفارما جاری کرکے طلبہ سے ان کی تجاویز طلب کی ہیں۔

کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ایم اسمر بیگ نے طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی تجاویز ای میل آئی ڈی [email protected] پر 12اگست 2025 کی شام پانچ بجے تک مقررہ خاکہ کے مطابق ارسال کردیں۔

تجاویز ارسال کرنے کا خاکہ درج ذیل ہے:

طالب علم کا نام:

کورس:

کلاس رول نمبر:

انرولمنٹ نمبر:

ہال آف ریزیڈنس / این آر ایس سی:

خدشات / تجاویز (100 الفاظ سے زائد نہیں):

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی جانب سے جاری طلبہ کی فیس میں حالیہ اضافہ کے حوالے سے ان کے خدشات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کی جانب سے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور اس سے قبل جاری شدہ پریس ریلیز پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں فیس کے ڈھانچہ میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی بات کہی گئی تھی۔

یونیورسٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طلبہ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس میں اضافہ کو20 فیصد کی حد کے اندر ہی رکھا جائے گا، جیسا کہ پہلے بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔

کمیٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر کہا کہ طلبہ کے تمام جائز خدشات کو دور کیا جائے گا۔ کمیٹی اپنی مشاورت جاری رکھے گی اور مقررہ وقت کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی