نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی سے ملحقہ ہریانہ میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ رات گئے آیا اور لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں کئی بار دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔
زلزلہ رات تقریباً ایک بج کر 47 منٹ پر آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.4 ناپی گئی، جبکہ مرکز سونی پت تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں کی نیند ٹوٹ گئی اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
کون سا زلزلہ کتنا طاقتور؟
ہندوستان کا 59 فیصد حصہ زلزلوں کے لحاظ سے حساس مانا جاتا ہے۔ صرف نومبر 2024 سے فروری 2025 کے درمیان ملک میں کل 159 زلزلے آ چکے ہیں۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ نے ہندوستان کو زلزلوں کے اعتبار سے 4 حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے، جنہیں سیسمک زون کہا جاتا ہے۔
ہندوستان میں اگرچہ کئی مواقع پر زلزلے آئے ہیں لیکن دو سب سے بھیانک مانے جاتے ہیں، جن میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
زلزلے سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات؟
اب ایک طرف ٹیکنالوجی کے ذریعے زلزلے کے خطرات سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری طرف عوام کو بیدار کرنا بھی ضروری ہے۔ اسی وجہ سے این ڈی ایم اے نے اس سال مارچ میں ہی ’’آپدا کا سامنا‘‘ کے نام سے ایک بیداری مہم شروع کی تھی، جسے دوردرشن پر نشر کیا گیا۔ اسی طرح سال 2016 میں وزیرِاعظم نریندر مودی نے بھی زلزلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے ایک 10 نکاتی ایجنڈا تیار کیا تھا۔ اُس وقت 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے ان اقدامات کو ضروری مانا گیا تھا۔ اس فہرست میں ارلی وارننگ سیسٹم شروع کرنے سے لے کر انشورنس پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے تک کے اقدامات شامل تھے۔