پارلیمنٹ احاطہ سے بندروں کو بھگانے کے لئے عجیب وغریب ترکیب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2022
پارلیمنٹ احاطہ سے بندروں کو بھگانے کے لئے عجیب وغریب ترکیب
پارلیمنٹ احاطہ سے بندروں کو بھگانے کے لئے عجیب وغریب ترکیب

 

 

نئی دہلی : پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہنگامہ کرنے والے بندروں کو بھگانے کے لیے 4 افراد کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ چاروں لوگ لنگور کی آواز نکال کر اور دوسرے طریقوں سے بندروں کو بھگا ئیں گے۔ یہ اطلاع پارلیمنٹ سیکورٹی سروس کے سرکلر سے ملی ہے۔

پارلیمنٹ سیکیورٹی سروس کی جانب سے 22 جون کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بندروں کی موجودگی کثرت سے دیکھی گئی ہے۔

اس کا حوالہ ان رپورٹوں کا ہے جن کے مطابق عمارت کی دیکھ بھال کرنے والے عملہ کے بعض افراد کھانے پینے کی اشیاء کو کوڑے دان اور کھلے میں پھینک رہے ہیں۔

پارلیمنٹ سیکیورٹی سروس کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کھانے کے کچرے کو پھینکنا اور کھلی ڈمپنگ بندروں، بلیوں اور چوہوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا ایک بڑا عنصر ہو سکتا ہے۔

سرکلر میں تمام متعلقہ فریقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بچ جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کو ادھر ادھر نہ پھینکیں۔ سرکلر کے مطابق پارلیمنٹ سیکیورٹی سروس نے بندروں کی لعنت پر قابو پانے کے لیے چار افراد کی خدمات حاصل کی ہیں۔

پارلیمنٹ میں بندروں کو بھگانے کے لیے لیے گئے ایک کارکن نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے بندروں کو بھگانے کے لیے لنگور رکھے جاتے تھے لیکن اب اس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بندر بھگانے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ ملازم نے کہا، 'ہم لنگور کی آواز نکال کر اور دوسرے طریقوں سے بندروں کو بھگا دیں گے۔

بندروں کو بھگانے کے لیے دو قسم کے کارکن رکھے گئے ہیں جن میں ایک کیٹیگری ہنر مند اور دوسری غیر ہنر مند ہے۔ ہنر مند کارکنوں کو 17,990 روپے اور غیر ہنر مند کارکنوں کو 14,900 روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جاتا ہے۔