اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-08-2025
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

 



نئی دہلی/  آواز دی وائس 
ہندوستانی شیئر بازار میں آج یعنی 18 اگست 2025 کو تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ سینسیکس اور نِفٹی بڑھت کے ساتھ کھلے۔ سینسیکس 718.13 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81,315.79 کے لیول پر کھلا، جبکہ نِفٹی 306.9 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24,938.20 کے لیول پر کھلا۔
ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 1,021.93 پوائنٹس بڑھ کر 81,619.59 پر پہنچ گیا اور نِفٹی 322.2 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 24,953.50 کے لیول پر آ گیا۔
ایشیائی بازاروں کا حال
ایشیائی بازاروں میں چین کا شنگھائی ایس ایس ای کمپوزٹ، جاپان کا نکّئی 225 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ فائدے میں رہے جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی نقصان میں رہا۔ جمعہ کو امریکی بازار منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ عالمی معیار کا برینٹ کروڈ 0.05 فیصد  گر کر 65.82 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار جمعرات کو بیچوال رہے اور انہوں نے 1,926.76 کروڑ روپے کے شیئر فروخت کیے۔ یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ کو کرنسی اور شیئر بازار بند رہے تھے۔
جمعرات کو کیسا رہا ہندوستانی شیئر بازار
جمعرات (14 اگست 2025) کو سینسیکس 80,597.66 پوائنٹس کے آس پاس بند ہوا، جبکہ نِفٹی 11.95 پوائنٹس کی ہلکی تیزی کے ساتھ 24,600 کے آس پاس بند ہوا تھا۔