نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ بھارت کے نوجوان اور کاروباری افراد حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں اور ‘اسٹارٹ اپ انڈیا مشن’ ایک انقلاب بن چکا ہے۔ ‘اسٹارٹ اپ انڈیا’ کے ایک دہائی مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ شاندار تقریب میں مودی نے کہا، اب ہمارے اسٹارٹ اپ کے لیے پیداوار (Manufacturing) پر زیادہ توجہ دینے کا وقت ہے۔ نئے خیالات پر کام کریں اور مسائل کا حل نکالیں، ہمیں معیاری مصنوعات تیار کرنی ہوں گی۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ 2014 میں چار اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے ساتھ شروع ہونے والا یہ شعبہ اب 125 سے زیادہ فعال ’یونیکورن’ کمپنیوں تک پہنچ چکا ہے۔ مودی نے کہا کہ بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام رکھتا ہے، جہاں اسٹارٹ اپس کی تعداد اب دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘اسٹارٹ اپ انڈیا’ کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ ’یونیکورن’ کمپنیاں ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کر رہی ہیں اور روزگار پیدا کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی نوجوان حقیقی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور اسٹارٹ اپ مشن ایک انقلاب بن چکا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے شہر، یہاں تک کہ دیہی علاقوں کے نوجوان بھی اپنے اسٹارٹ اپ قائم کر رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ آج 45 فیصد اسٹارٹ اپ میں خواتین ڈائریکٹر یا شراکت دار ہیں اور خطرہ مول لینے کا رجحان جو پہلے حوصلہ شکنی کا باعث بنتا تھا، اب عام بات بن گیا ہے۔
وزیر اعظم نے بھارتی اسٹارٹ اپ کے بانیوں کے اعتماد اور حوصلے کی بھی تعریف کی اور کہا،وہ خطرناک خیالات جو پہلے اہمیت نہیں رکھتے تھے، اب عام بات بن گئے ہیں۔