نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو جھارکھنڈ میں طلبہ اور حکومت کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہونے اور احتجاج کرنے والے طلبہ کی جانب سے بھوک ہڑتال ختم کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ جب بھی سوال کریں، انہیں جواب ملنا چاہیے۔
گاندھی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ریاستی حکومت نے بات چیت کا راستہ اختیار کیا، جس کے نتیجے میں مسئلے کا حل نکلا۔ انہوں نے طلبہ کے تحمل کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’یہی صحیح طریقہ ہے—طلبہ سوال کریں تو انہیں جواب ملنا چاہیے۔‘
‘ کانگریس لیڈر نے کہا کہ وہ ملک کے ہر طالب علم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ’’اس وصولی کے نظام کو جڑ سے بدل کر رہیں گے‘‘، تاکہ ہر طالب علم کو اپنی محنت کا پورا صلہ اور منصفانہ مقابلے کا حق مل سکے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پورے ملک میں نظام کو تبدیل کیا جائے گا اور ایسا نظام بنایا جائے گا جو طلبہ کو آگے بڑھنے میں مدد دے، نہ کہ انہیں پیچھے دھکیلے۔
قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ میں بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کے منگل کو اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل ریاستی حکومت نے 2014 سے آؤٹ سورس ایجنسی کے ذریعے منعقد کیے گئے تمام بھرتی امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن-مشترکہ گریجویٹ سطح (JSSC-CGL) امتحان بھی شامل ہے۔