سری نگر: نوریہ کی پوجا۔ ہندو۔ مسلمان ساتھ ساتھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
ایک مثالی منظر
ایک مثالی منظر

 

 

سری نگر۔ نوریہ کے موقع پر ایک بار پھر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا نمونہ دیکھنے کو ملا،جب رمضان المبارک کے دوران مسلمان کشمیریوں نے اس خصوصی پوجا کی مبارک باد دی اور کشمیری پنڈتوں کا منھ میٹھا  کرایا۔یعنی ہندواور مسلمان ساتھ ساتھ ۔اس خوبصورتی میں ایک اضافہ اور بھی ہے، دونوں اپنی اپنی عبادتوں کے ساتھ ایک دوسرے کی عبادت میں بھی شریک ہیں۔یہ کشمیر ہے۔ کشمیریت ہے۔ جس کو دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی ۔

کشمیری پنڈتوں نے آج نوریح پر سرینگر کے کرال کے شیتل ناتھ مندر میں پوجا کی۔ مقامی مسلمانوں نے بھی ان تقریبات میں شرکت کی۔ مقامی پنڈتوں کے ذریعہ نوراتری کا مقدس تہوار 'نوریہ' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ایک مقامی نے شخص نے بتایا کہ کشمیری پنڈت اور مسلمان ایک ساتھ پھر اکٹھے ہو رہے ہیں۔ پنڈت کشمیری معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔" جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کمار کول نے بھی کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی کا آغاز ہوچکا ہے۔

انہوں نے سری نگر شہر میں کچھ مندروں کا دورہ کیا۔جموں سے تعلق رکھنے والے کشمیری پنڈتوں نے یہاں کئی مندروں میں 'ہون ' (خصوصی دعائیں) کی ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ مقامی کشمیری پنڈتوں کے علاوہ اس برادری کے مہاجروں کی ایک بڑی تعداد کو آج شہر کے چند مندروں میں پوجا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔جن میں سے ایک نے بتایا کہ وادی میں واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔