سری نگر: عازمین حج کا پہلا دستہ روانہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-06-2023
 سری نگر: عازمین حج کا پہلا دستہ روانہ
سری نگر: عازمین حج کا پہلا دستہ روانہ

 

سری نگر :ایل جی منوج  سنہا نے آج سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے عازمین حج کے پہلے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے عازمین حج کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’میں ان مبارک عازمین کی کامیاب حج کے لیے دعا گو ہوں جو حج کی ادائیگی کے لیے مقدس سفر پر نکل رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے جموں کشمیر کے لیے امن اور خوشحالی اور اس کے لوگوں کی بھلائی کے لیے بھی دعا کی۔
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 7 سے 22 جون کے درمیان کل 40 پروازیں چلیں گی۔ اس سال مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں کشمیر سے تقریباً 12,079 اور لداخ  کے 452 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔  
عازمین حج کا جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، وزارت خارجہ،، کی طرف سے استقبال کیا جائے گا۔
سفینہ بیگ، چیئرپرسن جے اینڈ کے حج کمیٹی؛ ڈاکٹر ارون کمار مہتا، چیف سکریٹری؛ وجے کمار، اے ڈی جی پی کشمیر؛ وجے کمار بدھوری، ڈویژنل کمشنر کشمیر؛ اس موقع پر اکشے لابرو، ڈپٹی کمشنر بڈگام اور جموں و کشمیر حج کمیٹی کے اراکین، ایئرپورٹ اتھارٹی، سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔