سری نگر:مسجد دستگیر صاحب سے امن کی اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2021
سری نگر:مسجد دستگیر صاحب سے امن کی اپیل
سری نگر:مسجد دستگیر صاحب سے امن کی اپیل

 

 

سری نگر : جمعہ کے روز دستگیر صاحب سے کشمیر میں امن امان کی درخواست کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کشمیر کے سب سے معزز صوفی بزرگوں میں سے ایک کا مزار ہے ۰ جو سری نگر کے وسط میں واقع سنگم عیدگاہ میں اسکول سے بہت دور نہیں ہے ، جہاں اساتذہ سپندر کور اور دیپک چند کو قتل کیا گیا تھا۔جس کے سبب وادی میں ایک بار پھر غیر مسلموں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔

امام صاحب نے کہا کہ ہم سب امن کے لیے دعا کریں اور مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کوشش کریں۔ہم (ہندو اور مسلمان) محبت اور امن کے ساتھ مل کر رہتے ہیں۔

ان کے تبصرے کشمیر بھر کی کئی مساجد اور مزارات سے ملتی جلتی دعاؤں اور مشوروں کی پیروی کرتے ہیں جہاں لوگ دہشت گردوں کو جان بوجھ کر اقلیتی ہندو اور سکھ کے ارکان کو نشانہ بناتے دیکھ کر صدمہ میں آگئے ہیں ۔

جو خوفزدہ اقلیتوں کے بڑے پیمانے پر انخلا کے بعد بھی کشمیر میں مقیم رہے۔ 30 سال پہلے دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے تناظر میں اقلیتوں کے ساتھ ساتھ بہت سے مسلمان کو بھی وادی چھوڑنے پر مجبور کرنا پرا تھا۔

دستگیر صاحب 200 سال پرانا مزار ہے جو پرانے سری نگر شہر کے خانیار علاقے میں واقع ہے۔ ایک قابل احترام ایرانی صوفی شیخ سید عبدالقادر جیلانی کے آثار ہیں ۔تمام عقائد کے کشمیری روایتی طور پر اس درگاہ پر نماز پڑھتے رہے ہیں۔

 کشمیر میں کشمیری ہندوؤں کی ایک تنظیم ، کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی کے صدر سنجے ٹکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ تمام مساجد کمیٹیوں کو وادی میں اقلیتوں کے درمیان عوامی ایڈریس سسٹم سے اپیل کرکے اعتماد بحال کرنا چاہیے۔