باسط زرگر/سرینگر
تنظیم برائے دہشت گردی متاثرین کشمیر (اے ٹی وی کے) کی چیئرپرسن تسلیمہ اختر کی قیادت میں جمعرات کے روز لال چوک اور سونوار میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر (پی او جے کے) میں مبینہ طور پر مارے گئے شہریوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مظاہرین کے خلاف مبینہ طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔ پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے لگاتے ہوئے شرکاء نے احتساب کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

احتجاج میں شریک ایک مقامی شہری نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتل قابل مذمت ہے۔ آج کشمیر بھر میں غم و غصہ ہے کیونکہ وہاں معصوم لوگ مارے گئے۔ کچھ خاندانوں میں تین سے چار افراد تک کی ہلاکت ہوئی۔ اگر وہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تو ان کا کیا قصور تھا؟
Deeply disturbed by the news coming from across the LoC. The killing of more than a dozen protesting civilians and police personnel is extremely sad. The Government there should know better than to use force to handle public grievance and demands in this manner.
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) June 10, 2026
When people take…
اسی دوران میر واعظ عمر فاروق نے بھی پی او جے کے میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا:
لائن آف کنٹرول کے اُس پار سے آنے والی خبروں پر شدید پریشانی ہے۔ احتجاج کرنے والے درجنوں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے۔ وہاں کی حکومت کو چاہیے کہ عوامی مسائل کو اس طرح طاقت کے ذریعے حل نہ کرے۔ جب لوگ اپنے مسائل کے اظہار کے لیے سڑکوں پر آتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ سنے جانا چاہتے ہیں۔ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ سنیں، بات چیت کریں اور پرامن حل نکالیں، بجائے اس کے کہ صورتحال کو تشدد، گرفتاریوں اور جانی نقصان تک پہنچنے دیں۔ امید ہے کہ بہتر سمجھ بوجھ سے کام لیا جائے گا اور عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے گا۔
مظاہرین نے مبینہ ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے انصاف کی اپیل کی۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مداخلت کرنے اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔ شہر کے مرکز میں سخت پولیس موجودگی کے باوجود یہ مظاہرہ پرامن طور پر ختم ہوا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کے بعد ہونے والے مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تنظیم خطے میں معاشی اور سیاسی مسائل پر احتجاج کی قیادت کر رہی ہے۔
#WATCH | Srinagar, J&K: On protests in PoK, National Conference President, Farooq Abdullah says, "This state is in a difficult situation. The part that is with Pakistan is where oppression is happening today. Many people have been martyred there. Full details of the news are not… pic.twitter.com/gEAea7Gla3
— ANI (@ANI) June 11, 2026
سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی او جے کے میں ہونے والے کریک ڈاؤن کی مذمت کی۔
احتجاج کے دوران اے ٹی وی کے کی چیئرپرسن تسلیمہ اختر نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں جو بے گناہ اور نہتے تھے اور جنہیں پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں، بشمول راولاکوٹ، قتل کیا گیا۔
#WATCH | Srinagar, J&K | Kashmiri activist Javed Beigh says, "Today, we are holding a symbolic protest and submitting a memorandum on behalf of the people of Jammu & Kashmir to the UN office (UNMOGIP). This protest and memorandum address the atrocities being committed in PoJK,… pic.twitter.com/29GWCjTEU9
— ANI (@ANI) June 9, 2026
اس سے قبل سیاسی کارکن جاوید بیگ نے سرینگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کیا اور اس کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پی او جے کے کے عوام پر ہونے والے مبینہ مظالم کا نوٹس لیں۔
تسلیمہ اختر نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کسی کو نہیں بخشا، چاہے بچے ہوں، بڑے، مائیں، بہنیں یا بزرگ۔ ان کے رینجرز نے نہتے شہریوں پر چھتوں سے فائرنگ کی۔
#WATCH | Srinagar, J&K: Members of the 'Association of Terror Victims', led by Chairperson Tasleema Akhtar, held a peaceful protest against the killing of civilians by the Pakistan Army in Pakistan-occupied Kashmir (PoK). pic.twitter.com/oo6gtaF6SV
— ANI (@ANI) June 11, 2026