سری نگر: انکاؤنٹر کی جانچ ہوگی۔ لیفٹیننٹ گورنر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-11-2021
ایل جی نے دی سری نگر انکاؤنٹر کی جانچ کرائے کی ہدایت
ایل جی نے دی سری نگر انکاؤنٹر کی جانچ کرائے کی ہدایت

 

 

 آواز دی وائس، سری نگر

سری نگر میں گذشتہ 15 نومبر2021 کی شام کو ہونے والے انکاؤنٹر میں مارے گئے 4 دہشت گردوں میں سے ایک ڈاکٹر مدثر گل ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر گل دہشت گردوں کے لیے اوور گراؤنڈ ورکر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

تاہم ڈاکٹر گل کے اہلِ خانہ اس سے انکار کر رہے ہیں۔

وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اب انکاؤنٹر کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔

 

ڈاکٹر گل کے اہل خانہ اور دیگر کشمیری انکاؤنٹر کے خلاف سری نگر کی پریس کالونی میں دو روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

ان میں گل کی ایک سالہ بیٹی بھی شامل ہے، جو ہاتھ میں اپنے باپ کی تصویر لیے بابا-بابا کہہ رہی ہے۔ وہ نہیں جانتی کہ اس پر کیا مصیبت آئی ہے۔