سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ ، مزید1973 کروڑ روپے منظور

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2023
سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ ، مزید1973 کروڑ روپے منظور
سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ ، مزید1973 کروڑ روپے منظور

 

سرینگر، جموں کشمیر میں سڑکوں کی تجدیر و مرمت اور نئی شاہراؤں کی تعمیر کیلئے سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ زوجیلا اور بانہال میں کام کا معائنہ کرنے کیلئے مرکزی وزیر 10اور 11اپریل کو جموں کشمیر اور لداخ کے د روزہ دورے پر وارد ہونگے

۔تفصیلات کے مطابق ماہ اپریل میں جموں و کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے سے پہلے،سڑک، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سرینگر،بارہمولہ،اوڑی قومی شاہراہ کے کاموں کیلئے1973 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گڈکری 10 اور 11 اپریل کو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔اپنے دورے سے پہلے، سڑک اور شاہراہوں کے وزیر نے سرینگر،بارہمولہ، اوڑی قومی شاہراہ پر دو لین بارہمولہ گرین فیلڈ بائی پاس پر پختہ کندھوں کیلئے992.43 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے سرینگر،بارہمولہ

اوڑی قومی شاہراہ 01 پر پٹن گرین فیلڈ بائی پاس کیلئے 980.21 کروڑ روپے بھی جاری کئے۔معلوم ہوا ہے ک جموں کشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے کے دوران مرکزی وزیر سرینگر کرگل قومی شاہراہ پر تعمیر ہونے والی زوجیلا ٹنل کا دورہ کریں گے اور 10 اپریل کو جاری کام کا معائنہ کریں گے۔

سرنگ کی تعمیر کی ڈیڈ لائن 2026 مقرر کی گئی ہے لیکن ایسے اشارے ملے ہیں کہ یہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو سکتی ہے۔زوجیلا سرنگ کی تعمیر پورے سال تک یونین ٹیریٹری لداخ کو سڑک کے ذریعے جوڑ دے گی۔

اس وقت زوجیلا کے آس پاس برف باری کی وجہ سے سرینگرکرگل لہہ قومی شاہراہ کو سردیوں کے تقریباً تین سے چار ماہ تک بند رکھنا پڑتا ہے۔11 اپریل کو گڈکری وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ رام بن اور بانہال کا دورہ کریں گے اور جموں سرینگر شاہراہ پر جاری کام کی پیشرفت کا معائنہ کریں گےامکان ہے کہ گڈکری اپنے دو روزہ دورے کے دوران جموں و کشمیر میں مزید شاہراہوں اور سڑکوں پر کام شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔ وہ کچھ کاموں کا افتتاح بھی کریں گے جو مکمل ہو چکے ہیں۔