سری نگر : ایک کنبے کو ہراساں کرنے میں 9 گرفتار:پولیس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سری نگر : ایک کنبے کو ہراساں کرنے میں 9 گرفتار:پولیس
سری نگر : ایک کنبے کو ہراساں کرنے میں 9 گرفتار:پولیس

 

سری نگر :پولیس نے سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں کار میں سوار ایک کنبے کو مبینہ ہراساں کرنے اور ان پر حملہ کرنے کے الزام میں 9 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'سری نگر پولیس نے ایک ویڈیو کا نوٹس لیا جس میں بائیک پر سوار نوجوانوں کے ایک گروپ کو سڑک پر ایک کنبے کو ہراساں کرتے ہوئے اور ان پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے'۔

ٹویٹ میں کہا گیا: 'اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ویسٹ اور ایس ایچ او پارمپورہ کی قیادت میں پولیس کی ٹیموں نے شبانہ چھاپے مارے'۔

پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا: 'تمام نو ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور چار بائکس بھی ضبط کی گئیں'۔

پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں ایک کیس درج کیا گیا۔