سری نگر : امرین کے قاتل مارے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2022
سری نگر : امرین کے قاتل مارے گئے
سری نگر : امرین کے قاتل مارے گئے

 

 

سری نگر- پولیس نے بتایا کہ جمعہ کو پلوامہ کے اونتی پورہ اور صورہ سری نگر میں لشکرِ طیبہ کے چار جنگجو مارے گئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دو نئے بھرتی جنگجووں کی شناخت شاہد مشتاق بٹ ساکنہ حفرو چاڈورہ بڈگام اور فرحان حبیب ساکنہ ہکری پورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ دونوں نے بدھ کو ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ کو لشکر طیبہ کے کمانڈر لطیف کی ہدایت پر قتل کیا تھا۔ کشمیر زون پولیس نے آئی جی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ کر کے بتایا، "دونوں مارے گئے نئے بھرتی مقامی جنگجووں کی شناخت شاہد مشتاق بھٹ سکنہ حفرو چاڈورہ، بڈگام اور فرحان حبیب سکنہ ہکری پورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

دونوں نے لشکر طیبہ کے کمانڈر لطیف کی ہدایت پر ٹی وی آرٹسٹ کو قتل کیا تھا۔ان کے قبضے سے 01 اے کے 56 رائفل، 4 میگزین اور ایک پستول برآمد کیا گیا"۔ پولیس نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے دو مزیدجنگجووں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے طور پر کی گئی ہے، جو دونوں جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے ٹرینز کے رہنے والے ہیں، صورہ سری نگر میں ایک اور تصادم آرائی میں مارے گئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس نے ایک دوسرے ٹویٹ میں بتایا،

"سرینگر انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو مارے گئے، دونوں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے طور پر کی گئی ہے، دونوں ٹرینز ، شوپیان کے رہائشی ہیں اور 'سی' زمرے میں ہیں۔ مجرمانہ مواد بشمول اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا

"۔ تفصیلات کے مطابق مشتبہ مقامات پر جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لیا، جوں ہی فورسز مشتبہ مقامات پر پہنچیں تو وہں چھپے جنگجووں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے تصادم شروع ہوا۔

انکاونٹر کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں 3 دنوں میں 10 جنگجو بشمول جیش محمد کے 3 اور لشکر طیبہ کے 7 جنگجو مارے گئے ہیں۔ کشمیر کے آئی جی پی نے کہا کہ ”آنجہانی عنبرین بھٹ کے گھناو¿نے قتل کا معاملہ 24 گھنٹوں میں حل ہوگیا“

گھنٹے تک جاری رہی خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اور تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں انہیں مار گرایا۔ انکاؤنٹر رات تقریباً 9.30 بجے دیر سے شروع ہوا جو دوپہر 2.30 بجے تک جاری رہا۔ دونوں دہشت گرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے سب سے پہلے ٹوئٹ کرکے دہشت گردوں کے محاصرے کی اطلاع دی تھی۔

دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ صورہ میں لشکر کے 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ سورہ علاقے میں دیر رات انکاؤنٹر ہوا، جس میں لشکر کے دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ موقع سے ایک اے کے 47 بھی برآمد ہوا ہے۔ گھر کے باہر کھڑی امرین پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو بدھ کے روز بڈگام ضلع کے چاڈورہ کے علاقے ہشرو میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ واقعہ کے وقت امرین اپنے 10 سالہ بھتیجے کے ساتھ گھر کے باہر کھڑی تھی۔ پھر اچانک دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے کے بعد دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران امرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔