اعظم خان کو معقول کشتی کا انتظار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-05-2022
  اعظم خان نے پارٹی بدلنے کے سوال پر کیا کہا؟
اعظم خان نے پارٹی بدلنے کے سوال پر کیا کہا؟

 

 

لکھنؤ:سماج پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے محمد اعظم خان مبینہ طور پر پارٹی  سے ناراض ہیں۔انہوں نے منگل کو پارٹی چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کے امکان پر کہا کہ 'کوئی معقول کشتی نظر نہیں آ رہی ہے،ابھی میرا جہاز ہی کافی ہے۔

 کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل کو ایس پی کی طرف سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں محمد اعظم خان نے کہا کہ اگر کپل سبل کو راجیہ سبھا بھیجا جاتا ہے تو مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوگی۔

اعظم خان اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے مسلسل دوسرے دن ایوان میں حاضر نہیں ہوئے، جب ان سے غیر حاضری کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا، 'میری صحت ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے کھڑے ہونے میں بھی پریشانی ہو رہی ہے۔

ایس پی سے ناراضگی کے سوال پراعظم خان نے کہا، 'میں نے ابھی کسی اور طرف سے بھی نہیں دیکھا، یہ سفر بہت لمبا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ وہ لکھنؤ میں تھے، کیا ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے ان سے ملاقات ہوئی۔ اس پراعظم خان نے کہا  کہ میں اتنی بڑی شخصیت پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔