سوروگنگولی نے کی مئیر فرہاد حکیم سے فریاد- جانیے کیوں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2023
سوروگنگولی نے کی مئیر فرہاد حکیم سے فریاد- جانیے کیوں
سوروگنگولی نے کی مئیر فرہاد حکیم سے فریاد- جانیے کیوں

 

 

کولکاتا: ہندستانی کرکٹ کے سابق کپتان سورو گنگولی کے نئے مکان کے سامنے پانی کاجماﺅ ہوجاتاہے اور برسات میں تو گھر سے باہر نکلنادشوار ہوجاتا ہے۔

اس کے حل کے لئے سوروگنگولی نے کولکاتا کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم کو خط لکھا ہے۔فی الحال بایاںمحاذ کے زمانے کے مقابلے میں کمک اسٹریٹ میں پانی کا جمنا بہت کم ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ رائڈن اسٹریٹ میںبھی پانی کاجماﺅ کم ہواہے۔تاہم ابھی بھی موسلادھار بارش ہونے پر پانی جم جاتاہے۔

اسی راستے میںسورو گنگو لی نے نیا مکان خریدا ہے۔ان کے مکان کے سامنے ہی پانی جم جاتاہے ۔نئے مکان کو جلد سے جلد تعمیرکرکے اس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

اس سے قبل پانی جمنے کے اس مسلے کو حل کرنے کے لئے انھوں نے مئیر فرہاد حکیم سے التجا کی ہے۔کولکاتا کارپوریشن کے ذرائع نے بتایاہےکہ 8اے  راﺅڈن اسٹریٹ میںگزشتہ سال مئی میںایک پرانا مکان مہاراج نے خریدا اسی مکان کے لئے انھوںنے کولکاتا کے مئیر کو خط لکھا ہے۔

کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پانی کے جماﺅ کامسلہ حل کرنا کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔گزشتہ پان برسوںمیںکولکات کارپوریشن میںپمپنگ اسٹیشنوںمیں اضافہ ہواہے۔

فی الحال شہر میںکل 76پمپنگ اسٹیشن ہیں۔پمپ 408ہیں۔جن میں394کام کرہے ہیں۔نکاسی نظام کو درست کرنے کے لئے2010-2015تک ایک لاکھ 77ہزار میٹرک ٹن کچرے اٹھائے گئے ہیں۔2020تک دس لاکھ 44ہزار میٹرک ٹن نکالے گئے ہیں۔کارپوریشن کے ذرائع نے بتایاکہ سورو گنگولی اس مکان میں ضرور رہیں گے ۔ منصوبے کے مطابق وہاں نالے بنائے جائیں گے۔