دہلی کی شاہی جامع مسجد میں افطار کے روح پرور مناظر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2023
دہلی کی شاہی جامع مسجد میں افطار کے روح پرور مناظر
دہلی کی شاہی جامع مسجد میں افطار کے روح پرور مناظر

 

 آواز دی وائس/  نئی دہلی  

ہندوستان کا دل یعنی دہلی،  جس کی شاہی جامع مسجد نہ صرف دلی والوں کے لئے بلکہ ہندوستان کے ہر مسلمان کے لئے لیے باعث کشش ہے، جامع مسجد کی عظمت اور خوبصورتی یوں تو قابل دید ہے لیکن خاص طور پر پر رمضان المبارک میں اجتماعی افطار کا اہتمام جامع مسجد میں ایک روح پرور منظر پیش کرتا ہے- نہ صرف پرانی دلی والے بلکہ راجدھانی کے مختلف علاقوں سے لوگ روزہ کھولنے کے لئے تاریخی جامع مسجد میں پہنچتے ہیں،  پورا احاطہ روزے داروں سے سے بھر جاتا ہے جن کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے- بچے بزرگ اور جوان ہر کوئی  اپنے دسترخوان کے ساتھ پر نظر آتا ہے

جامع مسجد دہلی کے دو حسین مناظر

جامع مسجد میں افطار کے مناظر آج کل سوشل میڈیا پر رونق بنے ہوئے ہیں ,یہاں افطار کرنے والے خاندان ان اپنی خوبصورت یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں- افطار سے قبل چھوٹے چھوٹے بچے جامع مسجد کے احاطے میں دوڑتے بھاگتے اور کھلکھلاتے  ہوے نظر آتے ہیں-

جامع مسجد کا ایک منظر جس میں بچوں کو مسرور دیکھا جا سکتا ہے

آپ کو بتا دیں کہ رمضان المبارک میں پرانی دلّی کی رونق مشہور ہے- مقامی لوگوں کے ساتھ بڑی تعداد میں مختلف علاقوں سے آئے روز ہ دار یار ہر شام کو  جامع مسجد کی رونق کو چار چاند لگا رہے

افطار کے دوران ان تاریخی جامع مسجد کا ایک دلفریب منظر

لوگوں کا اپنا اپنا تجربہ ہے لوگ جامع مسجد میں  روزہ افطار  کو ایک یادگار یار تجربہ قرار دے رہے ہیں- سوشل میڈیا پر سید قاسم لکھتے ہیں کہ میں اپنے خاندان کے ساتھ آج افطار کے لئے جامع مسجد آیا ہوں اور مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا ہے جو منظر میں نے یہاں دیکھا- ایسا منظر میں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا -چاروں طرف کی دسترخوان بچھے ہوئے ہیں اور نہایت خوشگوار ماحول اور روح پرور مناظر نظر آرہے ہیں  میرے لیے یہ انتہائی خوبصورت جگہ ہے یقینا پھر پھر آوں گا

جامع مسجد میں افطار کا ایک اور منظر

جامع مسجد میں نماز عصر کے کچھ دیر بعد ہی روزے داروں کا آنا شروع ہو جاتا ہے، لوگ اپنے اہل خاندان کے ساتھ جامع مسجد کی سیڑھیوں پر چڑھتے نظر آتے ہیں-  ایک حسین، خوبصورت اور  روحانی منظر ہوتا ہے- جب سورج آہستہ آہستہ ڈوب رہا ہوتا ہے جامع مسجد کے احاطے میں آہستہ آہستہ بھیڑ بھی اتنی زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ تل رکھنے کو جگہ نہیں ہوتی ہے- ہزاروں کی تعداد میں روزے دار دار موجود ہوتے ہیں - جو ں ہی جامع مسجد کی لائٹس روشن ہوتی ہیں منظر اور بھی خوبصورت ہوجاتا ہے

جامع مسجد کا ایک بیرونی منظر

افطار سے قبل جامع مسجد میں ہلچل

روشنیوں میں نہا ئی  شاہی جامع مسجد کا خوبصورت منظر