سونوسود پرٹیکس چوری کرنے کا الزام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-09-2021
 سونوسود پرٹیکس چوری کرنے کا الزام
سونوسود پرٹیکس چوری کرنے کا الزام

 


آواز دی وائس، ممبئی

 محکمہ انکم ٹیکس نے بالی ووڈ اداکار سونو سود کے خلاف چھاپے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کا کہنا ہے کہ سونو سود 20 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اداکار کے ممبئی گھر پر مسلسل تین دنوں تک سروے کیا۔ محکمہ نے کہا کہ سود نے غیر منافع بخش غیر ملکی عطیہ دہندگان سے 2.1 کروڑ تک اکٹھا کیا ، جو کہ اس طرح کے لین دین سے متعلق قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اب تک کی تحقیقات میں20 ایسی اندراجات پائی گئی ہیں، جن میں سے دینے والوں نے دھوکہ دہی کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے نقد رقم کے بدلے چیک جاری کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

سی بی ڈی ٹی کے مطابق ممبئی، لکھنؤ، کانپور، جے پور، دہلی اور گروگرام سمیت کل 28 احاطوں پر چھاپہ مارا گیا۔

سونو سود نے اپنی این جی او 2020 میں شروع کی ، جس کو یکم اپریل 2021 سے اب تک 18.94 کروڑ کا عطیہ ملا ہے۔ اس میں سے اب تک 1.9 کروڑ مختلف کاموں میں خرچ ہوچکے ہیں جب کہ 17 کروڑ کی بقیہ رقم اب بھی کھاتے میں موجود ہے۔