کشمیر: دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ۔ پانج جوان شہید

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-10-2021
کشمیر میں پانج جوان شہید
کشمیر میں پانج جوان شہید

 

 

آواز دی وائس، جموں

جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک فوجی افسر سمیت 5 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیر پنجال رینج میں انسداد دہشت گردی آپریشن جاری تھا۔ اس دوران ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور 4 جوان شہید ہوئے۔ جموں و کشمیر کے پونچھ میں پیر کی صبح دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔

ڈیفنس پی آر او نے کہا کہ خفیہ معلومات کی بنا پرسیکورٹی فورسز نے پونچھ کے سورن کوٹ علاقے میں ڈیرہ کی گلی سے ملحقہ دیہات میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔

فوجی حکام نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے پیر کی صبح سویرے آپریشن شروع کیا۔ اس علاقے میں بھاری مسلح دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات موصول ہوئی تھیں۔ جب فوج کا سرچ آپریشن جاری تھا ، تبھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ گولیوں کی وجہ سے جے سی او سمیت 5 جوان شدید زخمی ہوئے ، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

 وہیں جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ایک مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ مقتول دہشت گرد کی شناخت امتیاز احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔