مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے، اتارا گیا پاکستانی پرچم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2021
(مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے ( فائل فوٹو
(مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے ( فائل فوٹو

 

 

نئی دہلی

مقبوضہ کشمیر میں آج حالات اتنے خراب ہو گیۓ جس نے پاکستانی پروپیگینڈے کو تہس نہس کر دیا اور پاکستان کے ہر منصوبے پر پانی پھیر دیا جو اس نے 5 اگست 2019 کے بعد ہندوستان کے خلاف تیار کرنا شروع کر دیا تھا-ایک جانب جہاں کشمیر میں کامیابی کے ساتھ الیکشن کے انعقاد کے بعد یوروپی ممالک کے سفیروں کا وفد دورے کر رہا ہے وہیں دوسری جانب پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پاکستانی پرچم کو بے توقیر کیا جا رہا ہے- پاکستانی پرچم کی بے حرمتی ان کشمیریوں پر پاکستانی ظلم کی عکاس ہے جو پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں روا رکھا ہوا ہے- دوسری طرف جموں کشمیر میں لوگ خوش حالی کے راستے پر چل کر خوش ہیں- ایک طرف جہاں پاکستانی قبضے والے کشمیر میں آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں ، پاکستانی پرچم اتارا جا رہا ہے- ادھر جموں کشمیر میں دفعہ 370 ہٹنے کا اثر وہاں کے کھلکھلاتے چہروں پر صاف نظر آرہا ہے- آج یہاں پر 24 ممالک کے سفیر اسی جموں کشمیر کو دیکھنے آے ہیں-