گجرات : بھروچ کے کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6مزدور ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-04-2022
گجرات : بھروچ کے کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6مزدور ہلاک
گجرات : بھروچ کے کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6مزدور ہلاک

 

 

آواز دی وائس، احمد آباد

ریاست گجرات کے بھروچ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حادثے میں ایک کارکن لاپتہ بھی بتایا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ یہ حادثہ اتوار کی دیر رات بھروچ کے دہیج کی اوم آرگینک کیمیکل کمپنی میں پیش آیا۔

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 6 ملازمین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کی آواز بہت تیز تھی۔ لاپتہ ملازم کی تلاش جاری ہے۔

بھروچ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے بتایا کہ چھ افراد ایک ری ایکٹر کے قریب کام کر رہے تھے جو سالوینٹ ڈسٹلیشن کے عمل کے دوران اچانک پھٹ گیا۔ ری ایکٹر میں دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

ری ایکٹر کے قریب کام کرنے والے تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بعد ازاں لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھروچ میں اس طرح کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی یہاں کی کئی کمپنیوں میں دیگر حادثات ہو چکے ہیں۔ 23 فروری 2021 کو اسی طرح کے ایک حادثے میں 24 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پھر جی آئی ڈی سی کی کیمیکل کمپنی میں دھماکہ ہوا۔

اس سے قبل ستمبر 2021 میں پنچ محل کی ایک کمپنی میں بھی ایسا ہی دھماکہ ہوا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔