سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ ہندوستان کے دورے پرآرہے ہیں

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2025
سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ ہندوستان کے دورے پرآرہے ہیں
سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ ہندوستان کے دورے پرآرہے ہیں

 



نئی دہلی: سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ 2 سے 4 ستمبر تک ہندستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔ اس سفر کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان شپنگ، سول ایوی ایشن اور خلائی شعبوں جیسے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی حیثیت سے وونگ کا یہ پہلا ہندستانی دورہ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد دونوں فریقوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کی تلاش ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وونگ جمعرات کو مہاراشٹر میں ایک کنٹینر ٹرمینل کا ورچوئل افتتاح کریں گے۔

پورٹ آف سنگاپور اتھارٹی (پی ایس اے انٹرنیشنل) نے اس منصوبے میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، سنگاپور ہندستان میں سرمایہ کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ 2014 سے اب تک سنگاپور کی سرمایہ کاری 175 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں کووڈ کے بعد کے دور میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے

گزشتہ سال ستمبر میں وزیر اعظم مودی کے سنگاپور دورے کے دوران ہند-سنگاپور تعلقات کو وسیع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھایا گیا تھا۔ وزارت خارجہ نے منگل کو وونگ کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور ہندستان کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے، جس میں ہماری "ایکٹ ایسٹ" پالیسی بھی شامل ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وونگ کا یہ دورہ ہند-سنگاپور سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

یہ دونوں ملکوں کی وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے مسلسل عزم کی توثیق کرتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ وونگ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہوں گی، ساتھ ہی ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آئے گا۔ اس میں کابینی وزراء اور سینئر افسران شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم وونگ صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کئی دیگر مرکزی وزراء وزیر اعظم وونگ سے ملاقات کریں گے۔