جی ایس ٹی سلیب میں بڑی تبدیلی کے آثار

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 03-09-2025
جی ایس ٹی سلیب میں بڑی تبدیلی کے آثار
جی ایس ٹی سلیب میں بڑی تبدیلی کے آثار

 



نئی دہلی: جی ایس ٹی کونسل 2,500 روپے تک کے جوتوں اور ملبوسات پر جی ایس ٹی کی شرح گھٹا کر پانچ فیصد کرنے کی منظوری دے سکتی ہے۔ ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ اس وقت 1,000 روپے تک کے جوتوں اور ملبوسات پر پانچ فیصد ٹیکس لگتا ہے۔

اس حد سے زیادہ پر 12 فیصد اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) لگایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں ہوئی 56ویں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ کی موجودگی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پانچ فیصد کے سلیب میں جوتے اور ملبوسات کے لیے حد کو 1,000 روپے فی پیس سے بڑھا کر 2,500 روپے فی پیس کیا جائے۔

جی ایس ٹی کونسل نے بدھ کو 12 اور 28 فیصد کے سلیب کو ختم کرنے اور زیادہ تر اشیاء کو ان سلیب سے ہٹا کر بالترتیب پانچ اور 18 فیصد کے سلیب میں لانے کا فیصلہ بھی کیا۔