چنڈی گڑھ : کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما نوجوت سنگھ سدھو اور ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کی ملاقات بلا نتیجہ ختم ہوگئی۔
سدھو اور سی ایم چننی کی 2 گھنٹے کی ملاقات چندی گڑھ میں ختم ہوئی۔ مشترکہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔
خیال رہے کہ پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے نوجوت سدھو کو منانے کے لیے چندی گڑھ کے پنجاب بھون میں منعقد ہونے والی میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ یہ ملاقات تقریبا دو گھنٹوں تک جاری رہی۔
اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہونی تھی۔اسے بھی رد کردیا گیا۔
ابھی تک ، اجلاس میں کیا ہوا اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
وہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایم چننی نے 4 اکتوبر 2021 کو کابینہ کا اجلاس بلایا ہے۔ تاہم اس کا ایجنڈا بیان نہیں کیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سدھو نے ہائی کمان کے 18 نکاتی فارمولے کے حوالے سے مسئلہ اٹھایا ہے۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ایم چننی نے پہلے ہر منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بارے میں بات کی تھی۔ اب یہ اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔