کولکتہ : بریگیڈ کے اسٹیج پر آج ملک کے وزیر اعظم سے لے کر ملک کی بڑی بڑی سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ لیکن سب کی توجہ ایک لمحے نے اپنی جانب کھینچ لی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اسٹیج پر آتے ہی نہایت احترام کے ساتھ 98 سالہ بزرگ کو پرنام کیا۔ یہ شخصیت مکھن لال سرکار ہیں۔ سلی گوڑی کے یہ بزرگ ایک زندہ تاریخ سمجھے جاتے ہیں۔
مکھن لال سرکار وہ شخصیت ہیں جنہوں نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کی۔ سال 1952 میں کشمیر میں ہندستان کا ترنگا لہرانے کی تحریک اپنے عروج پر تھی اور اس وقت آج کے 97 سالہ مکھن لال شیاما پرساد مکھرجی کے سایہ ساتھی تھے۔
Today, as the first ever BJP Government takes oath in West Bengal, it is natural for all of us to remember Dr. Syama Prasad Mookerjee and his everlasting contribution to the nation and West Bengal in particular. No stone will be left unturned to fulfil his vision.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 9, 2026
During the… pic.twitter.com/wjze0iEplQ
تحریک کے تیز ہونے کے بعد انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔ دہلی پولیس نے انہیں حب الوطنی کے گیت گانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس وقت حکومت کانگریس کی تھی۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے معافی مانگنے کو کہا لیکن مکھن لال نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ اس کے بعد جج نے حکم دیا کہ مکھن لال کو عزت کے ساتھ رہا کیا جائے اور فرسٹ کلاس ٹکٹ کے ساتھ 100 روپے بھی دیے جائیں۔ اس دور میں نوجوان مکھن لال کا حوصلہ ایسا تھا کہ جیل اور ظلم کا خوف بھی انہیں ڈرا نہ سکا۔
درحقیقت بنگال میں بی جے پی حکومت قائم ہونے اور کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے کے دو خوابوں کے لیے شیاما پرساد مکھرجی کے اس ساتھی نے سات دہائیوں تک انتظار کیا۔ بریگیڈ میں آج جب شوبھیندو ادھیکاری نے بنگال کے پہلے بی جے پی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تو 97 سالہ اس بزرگ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو دیکھے گئے۔
جس شیاما پرساد مکھرجی نے بنگال کی سرزمین پر کھڑے ہو کر اکھنڈ ہندوستان کا خواب دیکھا تھا آج ایسا محسوس ہوا کہ سلی گوڑی کے مکھن لال سرکار اس خواب کو حقیقت تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔ 98 برس کی عمر میں بھی وہ چاق و چوبند ہیں اور ان کی چال ڈھال میں آج بھی وہی پرانا جوش نظر آتا ہے۔
بریگیڈ کے اسٹیج پر ملک کے بڑے بڑے لیڈروں کی موجودگی میں جب وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں گلے لگایا تو مکھن لال جذباتی ہو گئے۔ آج مکھن لال سرکار بنگال کے ہر بی جے پی کارکن اور نوجوان کے لیے ایک تحریک بن چکے ہیں۔ انہوں نے یہ سبق دیا کہ اگر انسان اپنے نظریے کے لیے ڈٹا رہے تو ایک دن کامیابی ضرور ملتی ہے۔ بنگال میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد کہا جا رہا ہے کہ آج شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہو گیا اور مکھن لال سرکار کی جدوجہد کامیاب ہو گئی۔